پاکستان میں پچھلے سال 22ہزار افراد ایڈز میں مبتلا ہوئے،اقوام متحدہ

 پاکستان میں پچھلے سال 22ہزار افراد ایڈز میں مبتلا ہوئے،اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اقوام متحدہ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کی طرف سے پاکستان میں ایڈز کے مرض سے متعلق رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ سال 2018ء میں 22ہزار افراد اس مہلک بیماری کا شکار ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ایڈز کے مرض میں مبتلا 14سال تک کی عمر کے بچوں کی تعداد 1400 ہوچکی ہے اور5ہزار900خواتین اس مہلک بیماری کا شکار ہوئیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ مردوں میں بھی ایڈز کاتیزی سے پھیلاؤ دیکھنے میں آیاہے۔ سال 2018میں 15ہزار مرد ایڈزمیں مبتلا ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال 6 ہزار 400افراد ایڈز کی وجہ سے جاں بحق ہوئے جن میں 800بچے، 1800خواتین اور 3800مرد شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 60ہزار ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈز کے مریضوں میں سے انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 21فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ/رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -