افغان طالبان کی ٹر مپ کے ایک کروڑ افغانوں کو مارنے کی بیان کی مذمت

    افغان طالبان کی ٹر مپ کے ایک کروڑ افغانوں کو مارنے کی بیان کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کابل (مانیٹر نگ ڈیسک) طالبان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی مذمت کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ چاہتے تو ایک ہفتے میں افغان جنگ جیت سکتے تھے لیکن وہ ایک کروڑ لوگوں کو ہلاک کرکے یہ جنگ نہیں جیتنا چاہتے۔تحریک طالبان افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ بیٹھ کر میڈیا سے گفتگو میں یہ کہنا کہ وہ ایک کروڑ لوگوں کو مار کر افغان جنگ جیت سکتے تھے، قابل مذمت ہے۔ افغانستان کو فتح کرنے کا خواب چنگیز خان، برطانیہ اور سوویت یونین کیلئے قبر ثابت ہوا ہے۔ افغانستان پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے ملک اور بادشاہتوں کے نام و نشان بھی باقی نہ رہے لیکن افغان قوم باقی ہے اور باقی رہے گی۔
 بیان کی مذمت

مزید :

صفحہ اول -