چیئر مین نیب کا عوانی شکایات خودسننے کا فیصلہ، ریجنل ڈائریکٹر ز کو بھی تقلید کے احکامات

چیئر مین نیب کا عوانی شکایات خودسننے کا فیصلہ، ریجنل ڈائریکٹر ز کو بھی تقلید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن)معاشرے میں بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے رحجانات کومدنظررکھتے ہوئے چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس(ر) جاویداقبال نے عوامی شکایات خودسننے کافیصلہ کرلیاہے اورساتھ ہی ریجنل ڈائریکٹرجنرلزقومی احتساب بیوروزکوبھی احکامات جاری کی ہیں کہ عوامی شکایات خودسنیں تاہم چیئرمین نیب کے احکامات کومدمنظررکھتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا فیاض احمدقریشی عوام کی شکایات خودسنیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا25 جولائی2019 کوبروزجمعرات دوپہر02:00بجے سے 05:00تک عوام کی شکایات دفترقومی احتساب بیوروخیبرپختونخواواقعہ PDAکمپلیکس فیز5حیات آبادپشاورمیں براہ راست سنیں۔اس موقع پرمتعلقہ کمیٹی کے تمام ممبران بھی ڈائریکٹرجنرل کے ہمراہ ہوں گے۔ڈائریکٹرجنرل نیب خیبرپختونخوا نے کہاکہ بدعنوانی کے خاتمے کے سلسلے میں عوام کاتعاون بھی درکارہیں تاہم اس ضمن میں اگرکسی سرکاری اہلکارنے جان بوجھ کرناجائزطریقے سے کسی شخص کوسرکاری خزانے سے فائدہ پہنچایاہویاسرکاری خزانے کونقصان پہنچایاہویا سرکاری فنڈزخوردبردکئے ہوں،آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے ہو،سرکاری منصوبوں کے ٹھیکے مروجہ قوانین کے مطابق نہ دیئے ہوں یاایساشخص یااشخاص جنہوں نے عوام الناس سے دھوکہ دہی اورمنافع کالالج دیکررقم وصول کرکے خردبردکرلی ہو،کوئی ادارہ یاسوسائٹی جوعوام الناس کوپلاٹ دینے کیلئے منصوبے بنائیں اوررقم لے کر خورد بردکرکے اورکرپشن کے بڑے سکینڈل میں ملوث افرادکیخلاف شکایات سنیں گے۔شکایت کنندہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی شکایات تحریری شکل میں شناختی کارڈکاپی کے ہمراہ ابتدائی ثبوتوں (متعلقہ کاغذات)کیساتھ نیب آفس پشاورتشریف لائیں۔ڈائریکٹرجنرل نے کہاہے کہ تمام شکایات پرتحقیقات انتہائی شفاف طریقے سے ہوں گے اورملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
چیئرمین نیب/فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -