میرواعظ عمر فاروق کا کشمیرپر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم

  میرواعظ عمر فاروق کا کشمیرپر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تنازع کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق میرواعظ عمرفاروق نے اپنے بیان میں کہاکہ سب سے زیادہ متاثرہ فریق ہونے کے ناطے کشمیری عوام دیرینہ تنازع کشمیر کا فوری حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ ہر سطح پر مذاکرات کیلئے زوردیتے رہے ہیں اوراس سلسلے میں پاکستان اور بھارت کو قائل کرنے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کا کشمیری عوام خیر مقدم کریں گے۔
میر واعظ

مزید :

صفحہ اول -