رانا ثنا اللہ کیخلاف 15کلو ہیروئین کا چالان عدالت میں پیش

  رانا ثنا اللہ کیخلاف 15کلو ہیروئین کا چالان عدالت میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)اے ین ایف نے پاکستان مسلم لیگ(ن کے راہنمااورسابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے خلاف 15 کلو ہیروئین کا چالان انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کردیاہے،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے یہ چالان انسداد منشیات کی عدالت خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا،اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کی دفعات 9 سی، 15 اور 17 کے تحت مقدمہ عدالت میں پیش کیا جانے والا چالان 200 صفات پر مشتمل ہے جس میں رانا ثنا اللہ کے ساتھ دیگر 5ملزمان بھی نامزد ہیں،اے این ایف کی جانب سے چالان میں مزید کہا گیاہے کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21کلو منشیات برآمدکی گئی ہے، رانا ثنا اللہ کی گرفتاری راوی ٹول پلازہ سے عمل میں لائی گئی تھی،ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص نے رانا ثناء اللہ سمیت شریک ملزموں کو 29جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا رکھا ہے۔واضح رہے کہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج مسعود ارشد کو وزارت قانون کی جانب سے کام سے روک دیا گیاہے۔
چالان پیش

مزید :

صفحہ اول -