مرکزی علماء کونسل پنجاب کے عہدیداران کا انتخاب

مرکزی علماء کونسل پنجاب کے عہدیداران کا انتخاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)مرکزی علماء کونسل پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی چیئرمین صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت جامع مسجد نہر والی جلو موڑ لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں باہمی مشاورت کے بعد پنجاب کے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا۔ نومنتخب عہدیداران میں مولانا محمد مشتاق لاہوری صدر پنجاب،حافظ مقبول احمد جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

، مولانا ابوسفیان حنفی نائب صدر، مولانا عثمان طارق نائب صدر،قاری عصمت اللہ نائب صدر،مولانا ثناء اللہ فاروقی نائب صدر،ڈپٹی سیکرٹری مولانا عمر قاسمی،مولانا رسال الدین آزادایڈیشنل سیکرٹری،مولانا سید آصف شاہ بخاری سیکرٹری اطلاعات،سردارشہزاد رفیق فنانس سیکرٹری اورطلحہ احمد خان ایڈووکیٹ قانونی مشیر منتخب ہوئے۔