فیصل آباد بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مریم نوازسمیت درجنوں لیگی رہنماؤں کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

فیصل آباد بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مریم نوازسمیت درجنوں لیگی رہنماؤں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد،لاہور(کرائم رپورٹر،نیوزایجنسیاں) فیصل آبادپولیس نے مسلم لیگ (ن)کی طرف سے  فیصل آباد میں 21،22جولائی کی درمیانی رات ریلی، جلوس نکالنے،حکومت کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی‘دھمکی آمیز سڑکیں بلاک کرنے‘ ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی والی گاڑیوں کو روکنے‘لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز‘ کیپٹن صفدر‘عظمیٰ بخاری‘ میاں جاوید لطیف‘ مصدق ملک‘سابق ایم این اے اعجاز ورک‘ طلال چوہدری‘ میاں عبدالمنان‘ کاشف رندھاوا‘حاجی خالد سعید‘میاں ساجد الرحمن‘ شیخ اعجاز احمد‘ قاسم فاروق‘حاجی اکرم انصاری‘شہباز بابر ایم این اے‘شفیق گوجر ایم پی اے‘جعفر علی ہوچہ‘ میاں ذوالفقار عنایت‘ڈاکٹر نجمہ افضل‘ ذیشان گوہر بلوچ‘ مہر حامد رشید‘ عاطف کسانہ‘مرزا اشرف مغل‘میاں طارق‘فقیر حسین ڈوگر‘مہر عبدالرؤف‘ راؤ کاشف رحیم‘ رانا ظفر سپاری‘رانا علی عباس‘ ایم پی اے‘ رانا یاسر اعجاز یو سی چیئرمین‘ خالد جٹ صدر کچہری بازار تاجران‘ رانا منور ضلعی صدر مسلم لیگ ن‘ میاں عبدالرشید یو سی چیئرمین‘ عتیق الرحمن انصاری‘نبیلہ ثناء اللہ‘ رانا احمد شہریار‘میاں اجمل آصف‘نواز ملک‘ ظفر اقبال ناگرہ‘اسرار احمد منے خان‘ عالیہ رجب بلوچ‘ خلیل طاہر سندھو‘ میاں عرفان منان‘رائے حیدر علی‘بیگم خالدہ منصور‘صفدر شاکر‘عبدالحمید بھولا‘عثمان منج یو سی چیئرمین‘احمد نواز رندھاوا‘متعدد نامزد سیاسی رہنماؤں سمیت 2458نامعلوم شرکاء ملزمان کے خلاف تھانہ سمن آباد، تھانہ فیکٹری ایریا، تھانہ سرگودھا روڈ، تھانہ نشاط آباد، تھانہ سول لائن، تھانہ ریل بازار میں مقدمات درج کر لئے گئے، جن رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ، انکے داماد شہریار خان، سابقہ میئر رزاق ملک، ایم این اے جاوید لطیف، ایم این اے عائشہ رجب بلوچ، ایم این اے شہباز بابر، ایم پی اے اجمل آصف، ظفر اقبال ناگرہ، فقیر حسین ڈوگر، شفیق گجر، رانا علی عباس، مہر حامد رشید، جعفر علی ہوچہ، سابق ایم این اے اکرم انصاری،میاں عبدالمنان، خالدہ منصور، صفدر شاکر، طلال چوہدری، اعجاز احمد ورک، سابقہ ایم پی ایز میں محمد نواز ملک، خلیل طاہر سندھو، راؤ کاشف رحیم، سٹی صدر شیخ اعجاز احمد، صوبائی صدر یوتھ ونگ چوہدری کاشف نواز رندھاوا، عرفان منان، میاں ضیاء الحق، اسرار احمد منے خاں، طارق جانباز، شیخ قیصر، راؤ کاشف رحیم، سابق ایم پی اے، مدیحہ رانا، شفیق گجر، ایم این اے رجب لوچ، ضلعی صدر میاں قاسم فاروق سمیت دیگر شامل ہیں۔پولیس نے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔دوسری طرف مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنا اللہ خان کی اہلیہ نبیلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ہمارے خلاف جو مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں ضمانت نہیں کرائیں گے، عوام کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ رانا ثنا اللہ بے گناہ ہے،ہمارے فیصل آباد میں آبائی گھر میں قائم مدرسے کے اکاؤنٹ کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے، رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میری صحت اور کھانے کے حوالے سے کوئی بات نہ کی جائے،اطلاع ملی ہے کہ اے این ایف نے مقدمے کا چالان جمع کروا دیاہے۔ کیمپ جیل میں رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے بعد اپنے داماد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جیل والوں نے بتایا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی ایم آر آئی کروائی گئی ہے جس کی رپورٹ ٹھیک آئی ہے،ہمیں بتایا جائے جیل میں تو ایم ار آئی ہوتی نہیں تو کہاں سے کروائی گئی ہے،کیا خلائی مخلوق نے رانا ثنااللہ کا جیل میں ایم آئی آر کیا،اگر رانا صاحب کو کچھ ہوا تو عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔ 
مقدمات درج 


لاہور(آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تم ایسے لاڈلے ہوجو کسی کے سامنے بھی جھک سکتا ہے،تمہیں امریکہ نہیں جانا چاہیے تھا، تم نے وہاں جاکر اس کی تصدیق کی جو تمہارے بارے میں سب جانتے ہیں،اب واپس آؤ!میرے خلاف مزید کیسز بناؤ، میری سیاست، احتجاجی ریلیوں اور میڈیا کوریج پر پابندی کے احکامات جاری کرو۔انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے امریکی صدر ٹرمپ کی تعریف میں ان کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تمہیں امریکا نہیں جانا چاہیے تھا، تم نے وہاں جاکر اس کی تصدیق کی جو تمہارے بارے میں پہلے ہی جانتے ہیں۔تم ایک ایسے لاڈلے ہو، جو کسی بھی اتھارٹی اور مطالبے کے سامنے اپنی غیرقانونی طریقے سے حاصل طاقت کو برقرار رکھنے کیلئے جھک سکتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آؤ!میرے خلاف مزید کیسز بنانے، میری سیاست، احتجاجی ریلیوں اور میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کریں۔انہوں نے کہا کہ تم میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی پر پابندی لگانے پر کیوں جھوٹ بولتے ہو۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -