حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا،منظور مانی

  حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا،منظور مانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کے راہنما منظور مانی کی لیگی کارکنان سے سنت نگر میں مسلم لیگ آفس میں ملاقات اس موقع پر سینئر راہنما کرکٹر ملک منظور مانی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے اسی سلسلے میں 25 جولائی کو عوامی مینڈیٹ چوری کرنے پر مسلم لیگ (ن) دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کرے گی جس میں سنت نگر سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔ اس موقع پر لیگی کارکن شمشاد بابو۔ مختار شاہ۔ صبور احمد۔ ذیشان بٹ۔ رانا شعیب۔ محسن عرفان۔ ظہور احمد۔ لالہ جبار۔ حبیب احمد۔ محمد زارق اور محمد الیاس ودیگر بھی موجود تھے۔