بلاول بھٹو میں حکومت کے اچھے کاموں کی حمایت کرنے کا حوصلہ ہے،نفیسہ شاہ 

   بلاول بھٹو میں حکومت کے اچھے کاموں کی حمایت کرنے کا حوصلہ ہے،نفیسہ شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ  نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو میں حکومت کے اچھے کاموں کی حمایت کرنے کا حوصلہ ہے،سیاسی اور جمہوری آزادیاں صلب ہونگی تو بلاول بھٹو مزاحمت کرینگے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ پر پارٹی کو فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو کو ملک کا مفاد اور وقار سب سے زیادہ عزیز ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو میں حکومت کے اچھے کاموں کی حمایت کرنے کا حوصلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی اور جمہوری آزادیاں صلب ہونگی تو بلاول بھٹو مزاحمت کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا معاشی استحصال ہوگا تو بلاول بھٹو میدان میں نکلیں گے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ واشنگٹن اسٹیڈیم میں وزیر آعظم نے نہیں پی ٹی آئی لیڈر نے خطاب کیا۔
نفیسہ شاہ 

مزید :

صفحہ اول -