منشیات سمگلنگ کیس، اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو قصور وار قرار دیدیا

  منشیات سمگلنگ کیس، اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کو قصور وار قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) اے این ایف حکام نے رانا ثنا اللہ کے خلاف عدالت میں چالان جمع کرا دیا۔ تفتیش میں لیگی رہنما کو قصور وار قرار دے دیا۔ چالان جمع ہونے کے بعد منشیات سمگلنگ میں گرفتار رانا ثنا اللہ کے ٹرائل کا بھی باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ اے این ایف کے جج مسعود ارشد نے ملزم کو 29 جولائی کو طلب کرلیا، اے این ایف نے لیگی رہنما کی گاڑی سے ہیروئن برآمد کی تھی، رانا ثنا اللہ سمیت 5 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
 رانا ثنا اللہ

مزید :

صفحہ اول -