سٹیج ڈرامہ ”نام میرا بدنام“میں پرفارمنس پسند کی جارہی ہے،بابرہ

سٹیج ڈرامہ ”نام میرا بدنام“میں پرفارمنس پسند کی جارہی ہے،بابرہ
 سٹیج ڈرامہ ”نام میرا بدنام“میں پرفارمنس پسند کی جارہی ہے،بابرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر بابرہ نے کہا ہے کہ پلازہ تھیٹر میں جاری ڈرامہ ”نام میرا بدنام“میں میری پرفارمنس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔اس ڈرامہ کی کامیابی کا تمام کریڈٹ ڈائریکٹر لالہ شہزاد اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ہمارے معاشرے میں دوسروں کی کامیابی پر حسد کرنا اور اپنی اصلاح کی بجائے تنقید کی روایت عام ہو چکی ہے،انڈسٹری سے وابستہ شاید ہی ایسا کوئی شخص ہوگا جو اس کی بہتری کے لئے سوچ بچا ر نہ کرتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ میری اپنی زندگی کا تجربہ ہے کہ بہت سے لوگ دوستوں کی شکل میں آپ کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں لیکن وہ اندر ہی اندر اپنی کامیابیوں پر حسد بھی کر رہے ہوتے ہیں۔
بابرہ نے کہا کہ میں نیک نیتی سے اپنے کام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں او راس کامجھے پھل بھی ملا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی رہوں گی۔
7

مزید :

کلچر -