”ایک رشتہ“کا یونٹ گانوں کی عکسبندی کیلئے کلر کہارپہنچ گیا  

”ایک رشتہ“کا یونٹ گانوں کی عکسبندی کیلئے کلر کہارپہنچ گیا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ہدائتکار نوید رضا کی نئی اردو فلم ”ایک رشتہ“ کا یونٹ فلم کے گانوں کی عکسبندی کے لئے کلر کہار پہنچ گیا۔دوگانے عکسبندکر لئے۔فلم کا یونٹ گزشتہ دنوں کلرکہار پہنچا جس میں اداکارہ نیناں سنیناں،بیا علی،حارث علی،سلمان شیخ اور اعجاز فرید سمیت ویگر شامل ہیں۔ نوید رضا نے بتایاکہ ان کی فلم کا وائنڈ اپ مکمل ہوچکاہے اب اس کے گانوں کی عکسبندی کی جارہی ہے جس میں اداکارہ نیناں سنیناں پر دوگانے فلم بندکئے جا چکے ہیں جبکہ حارث علی اور بیاخان پر آج گانے عکسبندکئے جائیں گے۔یہ گانے گلوکار بابرانجم،ماہ نور علی اور امتیاز علی نے گائے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں نوید رضا نے بتایاکہ اس فلم کو وہ عیدالضحیٰ پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لاہور واپسی پر وہ اس کی ڈبننگ اور بیک گراؤنڈ میوزک پر کام شروع کر دیں گے تاکہ عید پر اس کوریلیز کیاجاسکے۔

مزید :

کلچر -