جنگ سے تنگ آگئے ہیں،خطے کے لئے بھی بہتر نہیں،میگھا  

  جنگ سے تنگ آگئے ہیں،خطے کے لئے بھی بہتر نہیں،میگھا  
  جنگ سے تنگ آگئے ہیں،خطے کے لئے بھی بہتر نہیں،میگھا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ و ماڈل گلوکارہ میگھانے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد کے دونوں جانب کی عوام ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں، وہ کسی بھی طور پر جنگ کے حق میں نہیں ہیں،مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرے گانے اتنے ہٹ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محبت سب کو اچھی لگتی ہے ہم سب جنگ سے تنگ آگئے ہیں اور یہ صورتحال خطے کے لئے بھی بہتر نہیں ہے۔ اگر جنگ ہوئی تو سرحد کے دونوں جانب ہی بھاری نقصان ہو گا۔میگھا نے کہا کہ پاکستان میں تو ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہے ہی لیکن بھارت کے لوگوں کی جانب سے بھی مجھے محبت ہی ملتی ہے پڑوسی ملک کی عوام سوشل میڈیا پر مجھے محبت بھرے پیغامات بھیجتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی عوام میں تو دوستی ہمیشہ سے ہی رہی ہے، تاہم سیاسی مسائل اور جھگڑوں کی وجوہات مختلف ہیں۔

مزید :

کلچر -