امید ہے اسلم اقبال فنکاروں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کرینگے‘ سہیل بخاری  

امید ہے اسلم اقبال فنکاروں کی فلاح کیلئے عملی اقدامات کرینگے‘ سہیل بخاری  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن اور سجادہ نشین حضر ت سید پیر مکی ؒ سید سہیل بخاری نے میاں اسلم اقبال کو وزیراطلاعات و ثقافت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میاں اسلم اقبال ایک سینئر اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور ان کا نداز گفتگو بڑا منفرد اور مہذب ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ اپنی وزارت میں فن اور فنکار کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کریں گے جو اعلانات کی حد تک نہیں ہو گا،جبکہ وہ ثقافت کے شعبہ میں چند افراد کی اجارہ داری ختم کر کے اس سے منسلک مخلص اور ایماندار اور کام کرنے والے لوگوں کو آگے لائیں گے

مزید :

کلچر -