صوبائی وزیر کھیل، ڈی جی سپورٹس بوڈ کا سابق اولمپین خواجہ اسلم کے انتقال پراظہار تعزیت  

صوبائی وزیر کھیل، ڈی جی سپورٹس بوڈ کا سابق اولمپین خواجہ اسلم کے انتقال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے ہاکی اولمپین خواجہ جنید کے والد اور سابق المپین خواجہ اسلم کے انتقال پر گہرے دُکھ ورنج کا اظہار کیا ہے۔لواحقین کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ خواجہ اسلم نے مختلف کھیلوں میں کامیابی حاصل کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا، سپورٹس کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ خواجہ اسلم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور ورثاء کو صبرِ جمیل عطاکرے۔
٭٭٭٭٭