چیئرمین پی سی بی احسان مانی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر

چیئرمین پی سی بی احسان مانی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی سی بی احسان مانی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوگئے،کمیٹی آئی سی سی کے مالی اور کمرشل معاملات پر نظر رکھے گی۔ تفصیلات کے مطابق احسان مانی سال 1996ء میں بھی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کی سربراہی کر چکے،احسان مانی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں اندرا نوئی بطور آزاد ڈائریکٹر شرکت کریں گی،امیتابھ چوہدری، کرس نینزنی، عمران خواجہ، ایرل ایڈنگز اور کولن گریوز بھی کمیٹی میں شامل ہیں،ششانک منوہر اور مانو سواہنے بطور سابق عہدیدار کمیٹی کا حصہ ہوں گے،جنرل کونسل پی سی بی، سلمان نصیر آئی سی سی سیف گارڈنگ پینل کا حصہ بن گئے،پینل کا مقصد آئی سی سی کے قوانین اور اس سے جڑے تمام افراد کی حفاظت کرنا ہے،دونوں عہدیداران کی تعیناتی آئی سی سی سالانہ اجلاس کے میں کی گئی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران کی پذیرائی کا عمل جاری ہے۔اس سے قبل ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اور اسٹار کرکٹر ثناء میر کو آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا