عوامی فلاحی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی، ڈاکٹر امجد علی

عوامی فلاحی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی، ڈاکٹر امجد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیرمعدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات نے انتہائی کم وقت میں کئی امور پر کام مکمل کیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاح کی جانب مخلصانہ کوششیں کر رہی ہیں۔ تمام محکمہ جات وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق عوامی منصوبوں پر کام دن رات جاری رکھے ہوئے ہیں تا کہ تبدیلی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔ عوامی منصوبوں میں کسی صورت تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، اس حوالے سے محکمہ معدنیات کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز وزیراعلی خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن نواز خان کی قیادت میں اخوروال کول مائینز ایسوسی ایشن کے مزدوروں کے ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کان کنی کے مزدوروں کی فلاح اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت ہر وقت تیار ہے۔ اور اس حوالے سے سخت کی جا رہی ہے اور جہاں کہیں بھی مزدوروں کی حقوق کی پامالی ہوگی، اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی شکایات کے ازالے کے لئے ٹیم پوری طرح تیار رہتی ہے، لیکن نشاندہی کے لئے مزدوروں کو آگے آنا ہوگا۔ جبکہ شکایت کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔اس موقع پر اخوروال کول مائینز ایسوسی ایشن کی وفد نے ڈاکٹر امجد علی کو اپنے متعلقہ مسائل سے آگاہ کے جس پر صوبائی وزیر نے موقع پر ہدایات بھی جاری کیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن نواز خان نے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کی جانب سے کان کنی سے جڑے کاروبار اور مزدوروں کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔