چارسدہ میں مختلف واقعات کے دوران 3افراد جاں بحق، ایک زخمی

چارسدہ میں مختلف واقعات کے دوران 3افراد جاں بحق، ایک زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ(بیو رو رپورٹ)چارسدہ میں دو مختلف واقعات میں تین افراد جان بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ نوشہرہ روڈ پر تیز رفتار موٹر کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو دوست موقع پر جان بحق ہوگئے۔ پڑانگ میں زبانی تکرار پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ روڈ پر تیر رفتار موٹر کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو نوجوان دوست تیموس خان ولد ہدایت اللہ اور فہد خان ولد شمس الرحمان ساکنان رجڑ جان بحق ہو گئے۔ دونوں نوجوانوں کی میتیں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔ جان بحق ہونیوالے ایک نوجوان تیموس خان کے والد ہدایت اللہ خان تین برس پہلے پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا نشان بن کر شہید ہوئے تھے جو پولیس میں سب انسپکٹر تھے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ تھانہ پڑانگ کے حدود میں پیش آیا جہاں پر ملزمان طاہر ولد مذکر شاہ اور مذکر شاہ ولد نامعلوم نے زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے الف خان ولد یوسف خان کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کے زد میں آکر جلا ل ولد شیر محمد زخمی ہوا۔ پڑانگ پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔