منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان عدم ثبوت پر بری

منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان عدم ثبوت پر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت کی جج نصرت یاسمین نے بھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزموں کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق اے این ایف نے10مارچ2017ء کو ایک کارروائی کے دوران ٹرک سے15کلوگرام چرس اوراڑھائی کلوگرام افیون برآمدکی تھی موقع پر گرفتارملزموں نے بتایا کہ مذکورہ منشیات محمدصدیق اورعطاء اللہ ساکنان باڑہ کی ملکیت ہے جس پرانہیں بھی گرفتارکرلیاگیااورعدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزموں پر جرم ثابت نہ کرنے پرانہیں بری کردیا۔