کالعدم تنظیموں کیلئے فنڈنگ کرنے پر تین ملزمان تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کالعدم تنظیموں کیلئے فنڈنگ کرنے پر تین ملزمان تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور کی انسدادی دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیموں کے لئے فنڈنگ کرنے کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ستغاثہ کے مطابق سی ٹی ڈ ی پولیس نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان رضوان، صاحبزادہ اور روح اللہ کو کالعدم تنظیموں کے لئے فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کرکے ان کے خلاف 11Nکے تحت مقدمہ درج کرکے، مزید تفتیش کے لئے انسدادی دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر عدالت کو بتایاگیا کہ ملزمان سے مزدید تفتیش کے لئے ان تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیاجائے، جس پر معزز عدالت نے تینوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔