بھاری تعداد میں شراب اور دیگر منشیات برآمد

بھاری تعداد میں شراب اور دیگر منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کے زریعے شراب سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں شراب برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شراب فروشی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جبکہ دیگر کاروائیوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس بھی برآمد کر لی گئی تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق اے ایس پی فقیر آباد محمد شعیب کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت بھاری مقدار میں شراب سپلائی کرنے کی کوشش کی جائیگی، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد وارث خان نے پولیس نفری کے ہمراہ گورنمنٹ کالج چوک میں ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹرسائیکل کو روک کر تلاشی لینے پر 10 بوتل شراب برآمد کرکے ملزم آصف ولد عبد اللہ سکنہ باڑہ گیٹ کو گرفتار کر لیا۔اسی طرح دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی روک تھام کیلئے پشاو ر پولیس نے اہم کارروائیاں کی ہے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ گلبہار قاضی نثار نے ملزم عرفان لد رستم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس، ایس ایچ او تھانہ تھانہ داؤدزئی انعام خان نے مشہور منشیات فروش ماجد ولد شبیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس اور تھانہ پھندو پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے