تربیتی اجتماع اقامت دین کی سربلندی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،حنیف اللہ خان

تربیتی اجتماع اقامت دین کی سربلندی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا،حنیف اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دیر بالا(نمائندہ پاکستان)جماعت اسلامی دیر بالا کے ضلعی امیر و ڈسٹرکٹ نائب ناظم حنیف اللہ خان ایڈوکیٹ اور ضلعی ترجمان محمد انور خان نے کہا ہے کہ 26,27,28کو شروع ہونے والا تربیتی اجتماع اقامت دین کی سربلندی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا اجتماع سے جماعت اسلامی کے مرکزی اور صوبائی قائدین کرینگے وہ گزشتہ روز اجتماع عام کے تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے براؤل ڈگری کالج میں منعقدہ اجلاس سے حنیف اللہ خان کے علاوہ نائب امیر مولانا انعام اللہ،جنرل سیکرٹری مولانا محمد اجمل،براؤل زون کے امیر محمد اجمل ودیگر نے بھی خطاب کیا حنیف اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ اجتماع سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء لیاقت بلوچ،راشد نسیم، صوبائی امیر مشتاق احمد خان،مرکزی صدر جے آئی یوتھ زبیر احمد گوندل،سید بختیار معانی،عنایت اللہ خان،مولانا جمال الدین ودیگر خطاب کرینگے جماعت اسلامی کے تربیتی اجتماع کا مقصد ملک میں حقیقی اسلامی نظام کے لئے اراکین اور کارکنان کو تیار کرنا ہے انہوں نے ذمہ داران پر زور دیا کہ اجتماع کے حوالے سے کارکنان تک پیغام پہنچائیں۔