نئے وی سی کی تعیناتی کیلئے اسلامیہ کالج پشاو ر ٹیچنگ سٹاف کا وزیر اعلیٰ سے تحریری رابطہ

نئے وی سی کی تعیناتی کیلئے اسلامیہ کالج پشاو ر ٹیچنگ سٹاف کا وزیر اعلیٰ سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)اسلامیہ کالج پشاور ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن نے کالج کے وائس چانسلر کی مدت ملازمت 22 جولائی کو پوری ہونے کے نتیجے میں نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے تحریری طورپر رابطہ کرلیاہے جس میں کہاگیاہے کہ وائس چانسلر کی مدت ملازمت پوری ہونے کے باوجودبھی نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے آسامی مشتہر نہیں کی گئی ہے کالج اساتذہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر وائس چانسلر کا عہدہ فوری طورپر مشتہر نہیں کیاگیا تو کالج کے اساتذہ احتجاج کاراستہ اپنانے پر مجبور ہوجائیں گے ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن کے مطابق وائس چانسلر اسلامیہ کالج کی مدت ملازمت 22جولائی 2019کو پوری ہو چکی ہے جبکہ یونیورسٹی رولز کے مطابق مدت ملازمت پوری ہونے سے چھ ماہ قبل وائس چانسلر کی اسامی مشتہر کی جائے گی جو تاحال نہیں ہوئی ہے کالج اساتذہ ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختو نخواسمیت دیگر اعلیٰ حکام کو خطوط بھی ارسال کئے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جبکہ موجودہ وائس چانسلر کی موجودگی کیوجہ سے اسلامیہ کالج جیسے قدیم تدریسی ادارے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایاجارہاہے جو ہر لحاظ سے قابل افسوس ہے خیبرپختونخوا کی تمام یونیورسٹیزاور کالجز کے وائس چانسلرز کی آسامیوں کو مشتہر کیاجاچکاہے مگر بدقسمتی سے اسلامیہ کالج کے وائس چانسلر سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے عرصہ دراز سے وائس چانسلر کے عہدے پر براجمان ہے ٹیچنگ ایسو سی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان اور دیگر علیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تاریخی اسلامہ کالج کی ساکھ کو بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر وائس چانسلر کی آسامی مشتہر کی جائے اور میرٹ کی بنیاد پر وائس چانسلر کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر کالج کے اساتذہ وائس چانسلر کے خلاف احتجاجی کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوں گے