خیبر پختونخوا میں بچوں سے بداخلاقی کے واقعات میں اضافہ

خیبر پختونخوا میں بچوں سے بداخلاقی کے واقعات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بچوں سے بداخلاقی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے مطابق مئی 2011 سے دسمبر 2017 کے دوران بچوں سے بد اخلاقی کے 222واقعات ہوئے،میڈیا کے مطابق مارچ سے اب تک چائلڈ پروٹیکشن کورٹ میں 239 کیسز رپورٹ ہوئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ زیادتی کے ملزمان کو سخت سزا دی جائے تاکہ دوبارہ کوئی ایسی جرات نہ کرسکے جب کہ حکومت بھی بچوں کے لیے آگاہی پروگرام شروع کرے تاکہ واقعات پر قابو پانے میں مدد ملے۔
کے پی کے، بچے