وزیراعظم قبائلی اضلاع کی ترقی کے خواہاں ہیں، اقبال سید میاں

  وزیراعظم قبائلی اضلاع کی ترقی کے خواہاں ہیں، اقبال سید میاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار (نمائندہ پاکستان)پاراچنار سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی اقبال سید میاں نے کہا کہ عمران خان قبائلی اضلاع کی تیز تر ترقی چاہتے ہیں اور صوبائی اسمبلی میں نمائیندگی ملنے کے بعد ان پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے راہ ہموار ہوگئی ہے پاراچنار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلقہ پی کے 109 سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی اقبال سید میاں نے سماجی رہنما ولی سید میاں اور قبائیلی عمائیدین کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پسماندہ قبائلی اضلاع کے عوام کے مسائل کے خاتمے کے لیے بھر پور کوششیں جاری ہیں سید اقبال میاں کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں نمائیندگی ملنے کے بعد اب ان علاقوں کی ترقی کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے اور انشاء اللہ ان علاقوں کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جائے گا سید اقبال میاں کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے قبائلی اضلاع کو بھی کابینہ میں نمائیندگی دینے کا اعلان کیا ہے جو قبائلی عوام کے لئے خوش آئیند فیصلہ ہے سید اقبال میاں نے اپنے حلقے کے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بھاری اکثریت سے انہیں کامیاب بنایا اور الیکشن کیلئے بہترین سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر فورسز مقامی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی ٹیم ورک سے انتہائی پر امن فضا میں انتخابات ہوئے