پبی،ڈی پی او کا پولیس افسران کو منشیات فروشی،ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی برائیوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

پبی،ڈی پی او کا پولیس افسران کو منشیات فروشی،ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان)ڈاگ اسماعیل خیل بازار میں ٹریفک اہلکاروں کی تیعناتی،منشیات فروشی،ہوائی فائرنگ،ون ویلنگ اور دوسری سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس افسران کو احکامات جاری۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان نے عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کے لیے ڈاگ اسماعیل خیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ڈسٹرکٹ ناظم اشفاق خان، ڈی ایس پی پبی سر کل خا لد خان مقامی میڈیا نمائندوں،علاقہ معززین،عوامی نمائندوں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میں عوام نے ہوا ئی فا ئر نگ منشیا ت فرو شی را ہز نی قبضہ ما فیہ سمیت دیگر مسا ئل کھل کر بیا ن کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر منصور امان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوامی تعاون کی بدولت دہشتگردی کو شکست دی ہے۔موجودہ دور میں پولیس عوام کو بلا تفریق انصاف کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے انہوں نے ڈاگ اسماعیل خیل سنگر بازار میں روڈ پر ٹریفک اہلکاروں کی فوری تعنیا تی،ڈاگ اسماعیل خیل تا جڑوبہ راڈ پر پولیس گشت بڑھانے اور ڈیم روڈ پر ناکہ بندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے انہوں نے کہا کہ علاقہ معززین مشران اور عوام الناس علاقے میں جرائم کے سدباب کے حوالے سے پولیس کے دست وبازو بنتے ہوئے مکمل تعاون کریں۔کیونکہ کسی بھی ملک اور معاشرئے کی پولیس عوامی تعاون کے بغیر مکمل کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (R)منصور امان نے عوام الناس کواپنا موبائل نمبر 0346-1117670 دیتے ہوئے عوام کو درپیش کسی بھی قسم کے عوامی،اجتماعی،ملکی مفاد عامہ اور انفرادی مسائل کو بذریعہ SMS براہ راست بیان کرنے کے لیے کہا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرنے مزید کہا کہ میں عوام الناس منشیات،اورہوائی فائرنگ کے ناسور کے خاتمے کے لیے پولیس کیساتھ تعاون کریں تاکہ اسکا خاتمہ کیا جاسکے کھلی کچہری سے ضلعی ناظم اشفاق احمد نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تمام سر کاری اداروں کے افسران عوام کے خدام ہے اس قسم کے پروگرا موں کا مقصد عوام کے مسا ئل سے آگا ہی حا صل کر نا ہے اور وہ موقع پر حل کر نا ہے پا کستان تحریک انصاف کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو تمام سہو لیات ان کی دہلیز پر میسر ہوں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی جرائم کے خا تمے میں پو لیس کے ساتھ بھر پور تعاون کری