بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح: اسد قیصر

بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح: اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی ملاقات جس میں بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے پارلیمینٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا،کمیٹی کے ذریعے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کا ازالہ کیا جائے۔ سردار اختر مینگل نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی تجویز دی تھی۔بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اوالین ترجیح ہے، مسائل کے خاتمے کے لیے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے انتہائی ضروری ہے،ہم سب کو مل کر بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا ہو گا،میں یقین دلا تاہوں کہ بلو چستان کے مسائل کو تر جیحی بنیا دوں پرحل کیا جائے گا،موجودہ حکومت ہی بلو چستان کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔ اس موقع پر سردار اختر مینگل  نے کہاکہ رقبے کے لحا ظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ اور قدرتی وسا ئل سے مالامال بنیادی سہو لیات تک سے محروم ہے، بلوچستان کی عوام کو موجودہ پارلیمنٹ اور حکو مت سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔
اسد قیصر