ایران کی طرف سے خلیج میں امریکی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کی نگرانی

ایران کی طرف سے خلیج میں امریکی بحری جہازوں کی نقل و حرکت کی نگرانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(آئی این پی)ایران خلیج کے خطے میں امریکی بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ ریئر ایڈمرل حسین خانزادی کے مطابق ان پانیوں میں تمام دشمنوں خاص طور پر امریکی بحری جہازوں کی جملہ آمد و رفت کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ان کے بقول ایرانی ڈرونز کی مدد سے ان بحری جہازوں کی روزانہ کی سرگرمیوں کی تصاویر بھی جمع کی جا رہی ہیں۔ حسین خانزادی کا یہ بیان ینگ جرنلسٹ کلب کی ویب سائٹ نے شائع کیا ہے۔ 


ایران اور امریکا کے مابین کشیدگی ان دنوں عروج پر ہے۔

مزید :

عالمی منظر -