سمندر کی صفائی مہم،غوطہ خوروں کاورلڈ ریکاڈگینز بک میں درج  

سمندر کی صفائی مہم،غوطہ خوروں کاورلڈ ریکاڈگینز بک میں درج  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فلوریڈا(آئی این پی)امریکی ریاست فلوریڈا میں غوطہ خوروں نے سمندر میں 544 کلو گرام کچرا صاف کر کے ریکارڈ کو گینز بک ورلڈ میں درج کرا لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈیرفیلڈ بیچ پر 633 غوطہ خوروں نے مل کر 544 کلو گرام کچرا صاف کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بیچ پر ریکارڈ کو بنانے کیلئے 24 گھنٹے لگے جبکہ دنیا میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ بڑے پیمانے پر سمندر کے اندر کی صفائی کی گئی ہو۔خبر رساں ادارے کے مطابق غوطہ خوروں نے ملکر سمندر کے اندر سے ملبہ، پلاسٹک، کشتیوں کی لکڑیاں اور ماہی گیروں کی جانب سے مچھلیاں پکڑنے کے لیے استعمال کیے جانے والے جال بھی نکالے۔ ریکارڈ میں حصہ لینے کیلئے دنیا بھر کے غوطہ خوروں نے شرکت کی جس میں یورپ اور جنوبی امریکا کے لوگ بھی شامل تھے۔شرکا نے ڈھائی گھنٹے سمندر کی گہرائی میں رہ کر ان تمام چیزوں کو جمع کیا جو سمندری حیات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ آبی ماحول کو بھی گندا کررہی تھیں۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمندر کے اندر کی صفائی سے پانی کا معیار بہتر ہوا ہے اور اس جگہ پر پائے جانے والے آبی حیات کی نشوونما کو بہت فائدہ پہنچا ہے

مزید :

عالمی منظر -