وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا مکمل کرکے نجی ایئرلائن کے ذریعے وطن روانہ

وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا مکمل کرکے نجی ایئرلائن کے ذریعے وطن روانہ
وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا مکمل کرکے نجی ایئرلائن کے ذریعے وطن روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان اپنا تاریخی دورہ امریکا مکمل کرکے نجی ایئرلائن کے ذریعے وطن روانہ ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ واشنگٹن سے وطن واپس روانہ ہوگئے، عمران خان نجی پرواز سے بذریعہ قطر پاکستان پہنچیں گے۔وطن روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم نے امریکا میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کیں، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلنے والے ملکوں میں اوورسیز پاکستانیوں سے رابطہ رہتا تھا،انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ عزت کرتا ہوں، اوورسیز پاکستانیوں کو زندگی میں بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔