احتساب عدالت،آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس کی سماعت7 اگست تک ملتوی

احتساب عدالت،آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس کی سماعت7 اگست تک ملتوی
احتساب عدالت،آشیانہ ہاﺅسنگ ریفرنس کی سماعت7 اگست تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ ریفرنس کی سماعت7 اگست تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی ،احتساب عدالت کے جج وسیم اختر نے ریفرنس کی سماعت کی، شہبازشریف،فوادحسن فواداوردیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ کیس وقت کاضیاع اورجھوٹ کاپلندہ ہے،ہماری حکومت نے خودفراڈکو پکڑا،ان لوگوں کوپکڑا جنہوں نے فراڈکرکے بی آرٹی منصوبے لئے ،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہبازشریف عدالت کاوقت ضائع کررہے ہیں،کارروائی بڑھائی چاہئے ،عدالت نے نیب سے مزید دستاویزات طلب کرتے ہوئے سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی۔