آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹر لنڈسے گراہم اور جنرل (ر)جیک کینی کی ملاقات،خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹر لنڈسے گراہم اور جنرل (ر)جیک ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹر لنڈسے گراہم اور جنرل (ر)جیک کینی کی ملاقات،خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینیٹرلنڈسے گراہم اورجنرل(ر)جیک کینی سے ملاقات کی،جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اورافغان امن عمل پربات چیت ہوئی، ملاقات میں باہمی تعلقات پربھی بات چیت ہوئی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امریکی سینٹر کو پاکستان میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا،سینٹر لنڈسے گراہم نے خطے میں امن کی صورتحال بہتر بنانے پرپاکستان کے کردار کو سراہا،آرمی چیف پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تعلقات میں بہتری دونوں ممالک کے مفادمیں ہے،دونوں ملک تعلقات کے استعمال سے خطے میں دیرپا امن لا سکتے ہیں ۔