ستاروں کی روشنی میں آپ کا 24 جولائی بدھ کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 24 جولائی بدھ کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 24 جولائی بدھ کا دن کیسا رہے گا

  


حمل

24جولائی بدھ۔ سنی سنائی بات پر یقین نہ کریں۔ جذبات پر قابو رکھیں۔ اپنی صحت سے غفلت نہ برتیں۔ کسی اجتماعی تقریب میں شامل ہو سکیں گے۔ بعض معاملات میں دوسروں سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔

ثور

24جولائی بدھ۔ آپ اپنے شریک کار کیساتھ اختلاف پیدا ہو سکتا ہے۔ خوداعتمادی سے کیا جانے والا ہر کام کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔ نجی امور کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ ترقی و کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔

جوزا

24جولائی بدھ۔ دوسرے آپ کے نظریات کو سمجھ نہیں سکیں گے۔ گھریلو معاملات طے کر سکیں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے دوسروں کیساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ آپ کسی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔

سرطان

24جولائی بدھ۔ تفریحی نوعیت کا سفر پیش آ سکتا ہے۔ لہٰذا آرام کرنا اشد ضروری ہے۔ محفل میں دوران گفتگو تحمل مزاجی سے کام لیں۔ آپ گھریلو، ملازمت اور کاروباری امور میں مصروف رہیں گے۔

اسد

24جولائی بدھ۔ خاص مقاصد کے تحت سفر مفید رہے گا۔ مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت اور دوسروں کی مدد کرنے کی چاہت بڑھے گی۔ بڑھتے ہوئے ناگہانی اخراجات پر قابو پایا جا سکے گا۔

سنبلہ

24جولائی بدھ۔ کسی ثقافتی و ادبی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔ ماتحت لوگوں کا بھرپور ساتھ رہے گا۔ جس سے کار وباری امور وقت پر نمٹانے میں خوب مدد ملے گی۔ مالی امور پر توجہ مرکوز رہے گی۔

میزان

24جولائی بدھ۔ عزیزو اقارب کے ساتھ الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ پہلاننگ کے تحت کام کر سکیں گے۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔ گھریلو ضروریات کی خرید و فروخت بہتر رہے گی۔

عقرب

24جولائی بدھ۔ مختلف امور نمٹا سکیں گے۔ مایوس حملی جان لیں کہ یہ ماہ جشن بہاراں سے کم نہیں ہے۔ آپ اپنی سبھی اداسی بھول جائیں گے۔ جس سے دیرینہ اور نیک خواہشات کی تکمیل ممکن ہو سکے گی۔

قوس

24جولائی بدھ۔ سماجی مصروفیت رہے گی۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ آپ کافی حد تک مصروف رہیں گے۔ کسی نئے مستقل پراجیکٹ پر عمل درآمد کر سکیں گے۔ بعض رکاوٹیں حائل ہونے کا خدشہ ہے۔

جدی

24جولائی بدھ۔ غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔ ذرا سی غفلت کسی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ مشترکہ مفاد کے کام میں حصہ لے سکیں گے۔ نئی سرمایہ کاری منفعت بخش رہے گی۔ رومانس کا چانس ملے گا۔

دلو

24جولائی بدھ۔ مالی آمدن میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ نئے معاہدے کرتے وقت جذبات پر قابو رکھیں اور جلد بازی سے کام نہ لیں۔ کوئی پرانا معاہدہ یا منصوبہ منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔

حوت

24جولائی بدھ۔ کسی نئے پراجیکٹ پر کام ہو سکے گا۔ گھریلو امور طے کرنے کا موقع ملے گا۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ گھریلو و کار وباری دستاویزات وغیرہ کے معاملے میں احتیاط سے کام لیں۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم