14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ پر پابندی، خلاف ورزی کرنے والوں کو کیا سزا دی جائے گی؟ سن کر کوئی بھی یہ حرکت نہیں کرے گا

14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ پر پابندی، خلاف ورزی کرنے والوں کو کیا ...
14 اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ پر پابندی، خلاف ورزی کرنے والوں کو کیا سزا دی جائے گی؟ سن کر کوئی بھی یہ حرکت نہیں کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ 14 اگست سے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی جا رہی ہے، خلاف ورزی کرنے والے انڈسٹری کو پہلی بار ایک لاکھ،دوسری بار خلاف ورزی پر2 لاکھ اور تیسری بار خلاف ورزی پر 5لاکھ روپے جرمانہ ہو گی اور سزا دی جائے گی،اسلام آباد مرغزار چڑیا گھر میں اگر جانوروں کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار ایم سی آئی ہے، مرغزارچڑیا گھر میں مالی بے ضابطگی نظر آئی ہے شائد اس لئے وہ ہمارے حوالے نہیں کی جا رہی،یقین دلاتے ہیں کہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی مرغزارچڑیا گھر بہتر انداز میں چلائے گی اور جانوروں کی اچھی دیکھ بھال رکھے گی۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ 14 اگست سے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی جا رہی ہے، وفاقی دارالحکومت میں روزانہ کی بنیاد پر ہر فرد 3سے 4بیگز استعمال کرتے ہیں، تمام افراد جو مینوفیکچرز ہیں وہ 14 اگست سے پہلے ختم کر دیں اور ہمارے ساتھ مل کر اس مہم میں شامل ہو جائیں۔