ورلڈٹی 20 کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

ورلڈٹی 20 کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع
ورلڈٹی 20 کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں اور خواتین کے ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کر دی ہے، پاکستان سمیت 10 ٹیموں پر مشتمل ویمنز ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طورپر 23 میچ شیڈول ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کی 16 بہترین مینز ٹیموں کا میلہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک 8 مختلف مقامات پر لگے گا، آئی سی سی کی جانب سے ٹکٹوں کی قیمت کم سے کم 20 ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ بچوں کیلئے اس کی قیمت 5 ڈالر ہے۔ ویمنز ایونٹ دیکھنے کے خواہشمند آج سے آن لائن ٹکٹ بک کراسکتے ہیں تاہم مینز ایونٹ کیلئے پہلے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے جو 7 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
پاکستانی مینز ٹیم اپنی مہم کا آغاز 24 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ سے کرے گی، پاکستان دوسرا میچ 28 اکتوبر کو کوالیفائیر ٹیم کے ساتھ اسی گراؤنڈ پر کھیلے گا، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا 31 اکتوبر کو برسبین میں ہو گا، 3 نومبر کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایڈیلیڈ اوول میں مدمقابل ہوں گی جبکہ 6 نومبر کو پاکستانی ٹیم کوالیفائر ٹو کے خلاف میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ایکشن میں دکھائی دے گی، فائنل 15 نومبر کو میلبورن میں رکھا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -