چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد،حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے مدد مانگ لی

چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد،حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ...
چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد،حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے مدد مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ کے معاملے پرحکومت نے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے شروع کردیئے،8 رکنی حکومتی وفدمولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا،حکومتی وفدکی قیادت سینیٹرشبلی فرازاوروزیراعلیٰ بلوچستان کررہے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا عہدہ بچانے کیلئے متحرک ہے، حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے مدد مانگ لی ،شبلی فراز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں حکومتی وفدمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچ گیا ہے،حکومت وفد نے مولانا فضل الرحمان سے چیئرمین سینٹ کے معاملے پر کردار اداکرنے کی اپیل کی ہے،حکومتی وفد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ کیخلاف قراردادواپس لے تو حکومت ڈپٹی چیئرمین کیخلاف قراردادواپس لینے کےلئے تیارہے،حکومتی وفد بلاول بھٹو،شہبازشریف سمیت تمام رہنماؤں سے رابطے بھی کرے گا۔