لاستھ ملنگا کے بعد ایک اور سری لنکن کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاستھ ملنگا کے بعد ایک اور سری لنکن کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
لاستھ ملنگا کے بعد ایک اور سری لنکن کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیل ی پاکستان آن لائن) معروف سری لنکن فاسٹ باﺅلر نووان کلاسیکرا نے تمام طرح کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، کلاسیکرا کا یہ اعلان لاستھ ملنگا کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سامنے آیا ہے۔
37 سالہ کلاسیکرا آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکیلئے سری لنکن سکواڈ کا حصہ نہیں تھے جبکہ انہوں نے آخری مرتبہ 2017ءمیں سری لنکا کی جانب سے میچ کھیلا تھا البتہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مستقل حصہ لے رہے ہیں۔کلاسیکرا نے 2003ءمیں ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا اور 184 ون ڈے میچوں میں 199 وکٹیں حاصل کیں۔
دائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلر نے 58 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بھی سری لنکا کی نمائندگی کی اور 66 شکار کئے جبکہ وہ 2014ءمیں ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے والی سری لنکن ٹیم کا اہم حصہ بھی رہے جبکہ وہ ٹی 20 میچ میں پانچ میڈن اوورز کرانے والے واحد باﺅلر بھی ہیں۔

مزید :

کھیل -