سونا قیمتی دھات کے بجائے ریکارڈ توڑنے کی مشین بن گیا، ایک بار پھر تاریخ کی مہنگی ترین سطح پر پہنچ گیا

سونا قیمتی دھات کے بجائے ریکارڈ توڑنے کی مشین بن گیا، ایک بار پھر تاریخ کی ...
سونا قیمتی دھات کے بجائے ریکارڈ توڑنے کی مشین بن گیا، ایک بار پھر تاریخ کی مہنگی ترین سطح پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونا قیمتی دھات کے بجائے ریکارڈ توڑنے کی ایک مشین بن گیا ہے جو آئے روز اپنی قیمت کے حوالے سے نئے ریکارڈ بناتا چلا جارہا ہے۔
کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روزمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کے نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 84 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئے ہیں۔ 10 گرام سونا 257 روپے اضافے سے 72 ہزار 171 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 1426 ڈالر ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ 19 جولائی کو سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 84 ہزار 100 روپے پر گئی تھی لیکن بدھ کو یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔

مزید :

بزنس -