آصف زر داری کی محمد بخش مہر کو کامیابی پر مبارکباد ،پارٹی کارکن اسی لگن اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت اور پارٹی کو مضبوط کریں:سابق صدر

آصف زر داری کی محمد بخش مہر کو کامیابی پر مبارکباد ،پارٹی کارکن اسی لگن اور ...
آصف زر داری کی محمد بخش مہر کو کامیابی پر مبارکباد ،پارٹی کارکن اسی لگن اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت اور پارٹی کو مضبوط کریں:سابق صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے این اے 205گھوٹکی کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار محمد بخش مہر کی کامیابی پر حلقے کے عوام سے اظہار تشکر اور سردار محمد بخش مہر، پارٹی عہدیداروں اور جیالوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے جیالوں کی محنت اور جدوجہد پر فخر ہے جس کی وجہ سے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شاندار فتح ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ گھوٹکی میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی جیت حلقے کے عوام کی جیت ہے،پارٹی کارکن اسی لگن اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کریں اور پارٹی کو مضبوط کریں۔

واضح رہے کہ گھوٹکی میں  ہونے والے ضمنی انتخاب میں  پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر نے89180ووٹ  لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور  گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احمد علی مہر 72499 ووٹز لے کر دوسرے نمبر پر رہے، اس نشست پر مدمقابل دونوں امیدوار ماموں اور بھانجاتھے ۔ این اے 205 کی یہ نشست سابق وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، وہ 2002 سے 2004 تک وزیراعلیٰ سندھ بھی رہے۔