اپنی بیٹی کی عمر کی راہ چلتی لڑکی سے دست درازی کرنے والا یہ شخص اپنے انجام کو پہنچ گیا

اپنی بیٹی کی عمر کی راہ چلتی لڑکی سے دست درازی کرنے والا یہ شخص اپنے انجام کو ...
اپنی بیٹی کی عمر کی راہ چلتی لڑکی سے دست درازی کرنے والا یہ شخص اپنے انجام کو پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ایکشن لیتے ہوئے ڈیرہ غازی خان پولیس نے اپنی بیٹی کی عمر کی راہ چلتی لڑکی سے دست درازی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طالبہ خالی گلی میں جارہی ہوتی ہے کہ پیچھے سے موٹرسائیکل پر سوار ایک ادھیڑ عمر آدمی آتا ہے اور اس کے ساتھ دست درازی کرکے چلا جاتا ہے۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو کر سوشل میڈیا پر آیا تو لوگوں کی جانب سے سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور اس ذہنی بیمار کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جانے لگا۔

ویڈیو سامنے آنے پر یہ انکشاف ہوا کہ واقعہ ڈیرہ غازی خان میں پیش آیا ہے جس پر پنجاب پولیس نے فوری ایکشن لیا۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن افتخار خان ملکانی نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی اور اسے گرفتار کرلیا۔

منیر احمد کھرل ولد اللہ بخش ڈیرہ غازی خان میں بلاک 43 کا رہائشی ہے جس کو گرفتاری کے بعد لیڈی پولیس نے عدالت میں پیش کرکے اس کا ریمانڈ حاصل کیا۔پولیس کے فوری ایکشن پر سوشل میڈیا صارفین پنجاب پولیس کے کردار کی تعریف کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ملزم کیلئے سخت سے سخت سزا کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔