حکومت ذرائع بلاغ پر قدغن نہیں لگا رہی،کسی میڈیا ہاؤس کو مریم نواز کی پریس کانفرنس دکھانے سے نہیں روکا:زرتاج گل

حکومت ذرائع بلاغ پر قدغن نہیں لگا رہی،کسی میڈیا ہاؤس کو مریم نواز کی پریس ...
حکومت ذرائع بلاغ پر قدغن نہیں لگا رہی،کسی میڈیا ہاؤس کو مریم نواز کی پریس کانفرنس دکھانے سے نہیں روکا:زرتاج گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت  برائے ماحولیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت ذرائع بلاغ پر قدغن نہیں لگا رہی، ہم آزاد میڈیا کے سب سے بڑے سپورٹر ہیں،حکومت نے میڈیا مالکان کو نہیں کہا کہ وہ مریم نواز کی پریس کانفرنس نہ دکھائیں، وہ بھی جانتے ہیں کہ یہ روز ابو بچاؤ مہم چلانے آجاتی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں اور ریلیوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ، کس نے ان کو جلسے کرنے سے روکا ہے ؟یہ لوگ انتظامیہ کے پاس جائیں، اگرانہیں اجازت مل جاتی ہے تو  جلسے کریں اور ریلیاں نکالیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں 25 جولائی کو اس لیے یوم سیاہ منا رہی ہیں  کہ اس روز عوام نے ان کو رد کر دیا تھا،25 جولائی کو بھی عوام ان کی کسی بات کو اہمیت نہیں دیں گے اور ایک بار پھر ان کے بیانئے کو مسترد کر دیں گے ۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے عہدے کو متنازعہ بنا دیا ہے، ہم کسی پر دباؤ نہیں ڈالیں گے کیوں کہ یہ ایک جمہوری عمل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا عمران خان کا دورہ امریکہ مجموعی طور پر کامیاب رہا اور وہاں کے لوگوں کو پہلی بار محسوس ہوا کہ وہ غلام قوم سے نہیں ہیں۔