مسلم لیگ (ن) کا پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کا نوٹس،2 اراکین پارلیمنٹ سے جواب طلب

مسلم لیگ (ن) کا پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کا نوٹس،2 اراکین پارلیمنٹ سے جواب ...
مسلم لیگ (ن) کا پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کا نوٹس،2 اراکین پارلیمنٹ سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بعض پارٹی ارکان پارلیمیٹ  کی طرف سے پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا، پہلے مرحلے میں دوارکان سینیٹ سے جواب طلب ،وزیراعظم سے ملنے والے ارکان اسمبلی کی بھی سرزنش کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

سینیٹر کلثوم پروین اور سینیٹر دلاور خان کی چیئرمین سینیٹ کے عشائیہ میں شرکت کے معاملے  سے ن لیگ نے دونوں سینیٹرز کی جانب سے اطلاع نہ دینے کا اعتراف کیا ہے۔لیگی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی نے دونوں سینیٹرز کو اظہار وجوہ کا نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن بھی ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں مسلم لیگ (ن) کے دو سینیٹرز کلثوم پروین اور دلاور خان نے بھی شرکت کی تھی۔رپورٹس کے مطابق اس موقع پر کلثوم پروین کا چیئرمین سینیٹ کو کہنا تھا کہ آپ کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہیں، ہمارے ساتھ اور بھی لوگ ہیں، اس پر صادق سنجرانی نے لیگی سینیٹرز کو خوش آمدید کہا تھا۔