امریکہ سے  ازسرنو  تعلقات کی بنیاد رکھ دی، 41 سے زائد کانگریس ارکان ہمارے موقف کا حصہ بن گئے ہیں:شاہ محمود قریشی

امریکہ سے  ازسرنو  تعلقات کی بنیاد رکھ دی، 41 سے زائد کانگریس ارکان ہمارے ...
امریکہ سے  ازسرنو  تعلقات کی بنیاد رکھ دی، 41 سے زائد کانگریس ارکان ہمارے موقف کا حصہ بن گئے ہیں:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ سے ازسرنو  تعلقات کی بنیاد رکھ دی ہے،امریکہ آج  پاکستان سے تجارت اور توانائی  کی بات کررہا ہے،نینسی پلوسی سے وزیراعظم اورمیری ملاقات کو سمجھنا چاہیے ،41 سے زائد کانگریس کے ارکان ہمارے موقف کا حصہ بن گئے ہیں،ملکوں  کی ضرورتیں  ہی تعلقات کی بنیاد بنتی ہیں ،وزیراعظم کے وژن  کا امریکہ نے نہ صرف اعتراف کیا بلکہ عملدرآمد بھی کررہا ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے  انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت سے پہلے پاکستان کہاں تھا  یہ جاننا ہوگا ، پاکستان  دنیا میں تنہا ہورہا تھا ہم نے اسے تعاون میں بدل دیا ہم امریکہ اور یورپ  کو سرمایہ کاری کیلئے دعوت دے رہے ہیں ، 5 سال  سے پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ نہ تھا،6 سال  سے امریکہ میں آپ کیلئے لابنگ کرنے والا کوئی نہ تھا،امریکہ افغانستان میں  فوجی جارحیت کے بجائے سیاسی سمجھوتے پر آگیا،افغانستان میں پاکستان  مخالف جذبات پروان چڑھ رہے تھے،ہم نے  آئسولیشن کو وائٹ ہاؤس کے انوی ٹیشن میں تبدیل کیا،افغان امن معاملے پر مخلص ، دیانتداری سے آگے بڑھ رہے ہیں، دورہ امریکہ کے دوران جتنی دیانتداری اور خوداری سے  پاکستان کا نقطہ  نظر پیش کیا مجھے اس پر اطمینان ہے، اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں  یہ موقع فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ  ہم نے برابری کی سطح پر بات کی ، لیٹے نہیں کچھ مانگا نہیں ، ہاتھ نہیں پھیلائے ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ میڈیا سنسر شپ نہ ہمارا ارادہ ہے اورنہ ہوگی۔

مزید :

قومی -