آیا صوفیہ میں 86 برس بعد پہلی نماز آج پڑھی جائے گی

آیا صوفیہ میں 86 برس بعد پہلی نماز آج پڑھی جائے گی
آیا صوفیہ میں 86 برس بعد پہلی نماز آج پڑھی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی کے شہر استنبول کی تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں آج (جمعہ کو) 86 برس بعد پہلی نماز ادا کی جائے گی، اس مسجد کو جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال پاشا نے میوزیم میں تبدیل کردیا تھا ۔

آیا صوفیہ جامع مسجد 86 برسوں بعد 24 جولائی سے عبادت کے لیے کھولی جا رہی ہے۔ مسجد کے افتتاح کے موقع پر قرآن کریم کی تلاوت کی جائے گی اور بعد ازاں نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

توقع ہے کہ نماز جمعہ کی امامت  محکمہ مذہبی امور کے سربراہ علی ایرباش   کریں گے۔ مسجد کے باہر بھی سماجی فاصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام نماز ادا کر سکیں گے۔ شہری سلطان احمد میدان میں بھی  نماز ادا کر سکیں گے، وہاں پر یکجا ہونے والے نمازیوں کو ماسک، جسمانی صفائی کا سامان اور جائے نماز فراہم کیے جائیں گے۔

آیا صوفیہ میں پہلی نماز کی ادائیگی کے موقع پر سخت ترین سکیورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں، سلطان احمد  اور اطراف کے علاقوں کو سیکیورٹی اقدامات کے تحت آمدورفت کے لیے بند رکھا جائے گا۔ ٹراموے بند رہے گی اور میدان میں 17 ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

آیا صوفیہ مسجد میں تقریباً ڈیڑھ ہزار نمازی نماز ادا کریں گے جبکہ ترک صدر رجب طیب ارگان سمیت اعلیٰ شخصیات بھی نماز میں شریک ہوں گی۔