محمد عامر قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے آج انگلینڈ کے لیے روانہ ہونگے

محمد عامر قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے آج انگلینڈ کے لیے روانہ ہونگے
محمد عامر قومی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے آج انگلینڈ کے لیے روانہ ہونگے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد عامر کی دوسری کورونا رپورٹ بھی منفی آنے کے بعد ان کی انگلینڈ روانگی کا شیڈول فائنل کرلیا ہے۔پی سی بی کے مطابق فاسٹ باوَلر محمد عامرآج انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ محمد عامرکے انگلینڈ پہنچنے پر بھی کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ اس دوران محمدعامرسیلف آئیسولیشن میں رہیں گے۔پی سی بی کے مطابق دوٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں محمد عامر قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ محمدعامر کے ہمراہ مساجر محمد عمران بھی انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

مزید :

کھیل -