محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار، اسلحہ برآمد

محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر+خبرنگار)لاہور پولیس نے قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر شفیق آباد پولیس نے دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا محمود عرف مودا گینگسٹرکو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیاملزمان کے خلاف تھانہ شفیق آباد، راوی روڈ، اسلام پورہ میں سنگین وارداتوں کے مقدمات درج ہیں، ایس ایچ او شفیق آباد عتیق ڈوگر کا کہنا تھا کہ مودے گینگسٹر نے ساتھیوں سمیت راوی روڈ، شفیق آباد، لاری اڈا، اسلام پورہ میں اپنی دہشت پھیلا رکھی تھی محمود عرف مودا گینگسٹر کے ڈیرے پر انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کر کے پولیس نے محمود عرف مودا، عرفان عرف فانا بٹ، جعفر، خضر،صابر، مجاہد اور عارف کو گرفتار کر لیاہے ملزمان کے قبضہ سے چار 9 ایم ایم پسٹل، ایک 30بور پسٹل، 222 بور رائفل اور ایک 444 بور کاپی کلاشن کوف اور زندہ گولیاں برآمدکر لی گئی ہیں، سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کی ایس ایچ او شفیق آباد عتیق ڈوگر کو شاباش دیتے ہوئے ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
، ان کا کہنا تھا کہ سماج دشمن اور قانون شکن عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا،

مزید :

علاقائی -