چوری شدہ گاڑی برآمد
لاہور (کر ائم رپو رٹر) تھانہ سول لائنز پولیس نے چوری شدہ گاڑی برآمد کرکے 15 سال بعد اس کے مالک مدثر کے حوالے کردی۔
پولیس کے مطابق برآمد کی جانے والی گاڑی جو مدثر نامی شہری کی ملکیت ہے 2005ء میں تھانہ غالب مارکیٹ کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔ گاڑی کو ڈی ایس پی سول لائن پولیس نے مالک کے حوالے کیا جبکہ اینٹی کار لیفٹنگ سٹاف نے کار کو برآمد کیا۔