ایک کروڑ81لاکھ کی خورد برد میں ملوث پولیس اکاؤنٹنٹ گرفتار

ایک کروڑ81لاکھ کی خورد برد میں ملوث پولیس اکاؤنٹنٹ گرفتار

  

لاہور(خبرنگار، اپنے نمائندے سے)اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر کے مقدمہ میں نامزد پولیس کا اکاؤنٹنٹ گرفتار‘اینٹی کرپشن نے ڈی پی او آفس ساہیوال کے سابق اکاؤنٹنٹ افتخار احمد کو گرفتار کرلیا۔پولیس اکاؤنٹنٹ افتخار احمد پر 1کروڑ 81لاکھ روپے کی خورد برد کا الزام تھا اکاؤنٹنٹ افتخار احمد کے خلاف 25 لاکھ روپے کی خرد برد کرنے پر ساہیوال میں بھی الگ مقدمہ درج تھا۔ڈی جی اینٹی کرپشن محمد گوہرنفیس کی ہدایت پر ڈائریکٹر رائے نعیم کی سربراہی میں گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

مزید :

علاقائی -