صوبائی وزیر زراعت کی انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس سے ملاقات

  صوبائی وزیر زراعت کی انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس سے ملاقات

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس عارف نواز خان سے ان کے دفتر میں ملاقات نعمان لنگڑیال نے ریلوے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود اورخصوصاً اصلاحات کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

نعمان لنگڑیال نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت قومی صوبائی سطح پر اداروں میں اصلاحات کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتی ہے اور اس کے لئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے ریسرچ، جدید ٹیکنالوجی اور معیاری بیجوں کے استعمال پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور اس کے بہترین نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے آئی جی ریلوے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

علاقائی -