ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس کے علاقہ میں کامران کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،مصطفی آباد کے علاقہ میں علی کے اہلخانہ سے 4لاکھ مالیت کی نقدی اور زیورات، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں عاطف کے گھر والوں سے 4لاکھ روپے مالیت کا سامان، سندر کے علاقہ میں اصغر کے اہلخانہ سے ساڑھے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، ٹاون شپ کے علاقہ میں اسد کے اہلخانہ سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،سمن آباد میں حسنین سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، گلبرگ میں شفیق سے ایک لاکھ روپے، ستوکتلہ کے علاقہ میں جنید سے 56ہزاور موبائل فون جبکہ جوہرٹاون کے علاقہ میں فاروق سے 34ہزار اور لیپ ٹاپ چھین لیا گیا برکی اور نشتر کالونی سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد،مزنگ،پرانی انارکلی اور شادباغ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید :

علاقائی -